وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ویون کے سی ای اوکان ترزی اوغلو اور جاز کے سی ای او عامر ابراہیم سے ملاقات

85

ڈیووس ۔22جنوری (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران ڈیووس میں ویون کے سی ای اوکان ترزی اوغلو اور جاز کے سی ای او عامر ابراہیم سے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں فِن ٹیک خدمات میں موجودہ تعاون کی توسیع اور ڈیجیٹل شمولیت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔