وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفٰی قائد محمد نوازشریف کو پیش کردیا،مسلم لیگ (ن) کےقائد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا

296
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفٰی قائد محمد نوازشریف کو پیش کردیا،مسلم لیگ (ن) کےقائد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا

لندن۔25ستمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفٰی پیش کردیا ہےاورسینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ نامزد کردیا گیا ہے ،اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا،

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفٰی قائد محمد نوازشریف کو پیش کیامسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا ۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفٰی قائد محمد نوازشریف کو پیش کیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔قائد محمد نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا ۔

اجلاس میں موقف اختیار کیاگیاکہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی۔قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا ۔اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ نے شرکت کی۔