وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران زراعت کے شعبہ کیلئے مراعات پر اپوزیشن سے بھی داد لی

234

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کے دوران زراعت کے شعبہ کیلئے مراعات پر اپوزیشن سے بھی داد لی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں کھاد کی قیمتوں میں کمی اور دیگر اقدامات کے اعلان پر جب حکومت کے اراکین نے ڈیسک بجائے تو وزیر خزانہ نے اپوزیشن اراکین سے کہا کہ اس پر آپ بھی داد دو، یہ تمام اراکین کیلئے ہے جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی خیرمقدم کیا۔