وزیر خزانہ کا طیارے کے حادثہ پر افسوس کا اظہار

117

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاک فضائیہ کے طیارہ کے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے پاک فضائیہ کے جمرود کے قریب تباہ ہونے والے طیارہ کے حادثے میں فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد کے شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزادشہید کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔