وزیر خزانہ کی وفاقی بجٹ کی منظوری پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین کو مبارکباد

3

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26ء کے وفاقی بجٹ کی منظوری پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے دونوں اطراف کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ساتھ ساتھ بجٹ سازی کے عمل میں معاونت کرنے والے دوسرے اداروں کے ملازمین کی شبانہ روز کاوشوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے 5، 5 بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ضمنی اور زائد مطالبات زر کی منظوری کے بعد اختتامی کلمات میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کا عمل مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔دونوں ایوانوں کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دونوں اطراف کے ارکان نے بجٹ سازی میں بھرپور حصہ لیا۔بجٹ سازی میں رہنمائی کی۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔سپیکر نے اپوزیشن کھل کر موقع دیا۔فورم کو دونوں ایوانوں کے سیکرٹری اور افسران و عملہ نے بجٹ سیشن کے دوران محنت ولگن کا مظاہرہ کیا اس پر مبارکباد دیتے ہیں۔

سپیشل سیکرٹری مشتاق اور قانونی ٹیم نے بجٹ دستاویزات کو کسی غلطی کا کوئی احتمال نہ ہونے کے لئے کئی راتیں کام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اور دوسرے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین جنہوں نے بجٹ سیشن کے دوران بجٹ سازی اور اس کی منظوری کے عمل میں معاونت فراہم کی۔انہوں نے شبانہ روز کاوشوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لئےپانچ پانچ بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کا اعلان کیا۔