وزیر داخلہ احسن اقبال سے امریکی صدر کی سپیشل اسسٹنٹ لیسا کرٹس کی ملاقات ،

75

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے امریکی صدر کی سپیشل اسسٹنٹ اور نیشنل سیکورٹی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر لیسا کرٹس کی سربراہی میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاک۔امریکہ تعلقات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں ہم آہنگی دہشت گردی کو شکست دینے کےلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کمر توڑی جا چکی ہے۔