وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے‘ میاں مقصود احمد

65

لاہور۔6 مئی(اے پی پی )متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔وزیرداخلہ پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دی جائے۔