- Advertisement -
اسلام آباد 24 ستمبر( اے پی پی) وزیر داخلہ و ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال چین کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے جہاں وہ انٹرپول کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ چین کے وزیر داخلہ سے سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت بھی کریں گے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران احسن اقبال این ڈی آر سی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ۔احسن اقبال نے روانگی سے قبل کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی مثالی اور فولادی بھائیوں کی مانند ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70887
- Advertisement -