وزیر داخلہ احسن اقبال کا جنوبی ایشیاءمیں سیکورٹی کی صورتحال کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب

87
APP65-19 ISLAMABAD: September 19 - Interior Minister Professor Ahsan Iqbal chairing a high level meeting to overview the security arrangements for Holy Month of Muharramul Harram. APP

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے شاندار ترقی ہو گی، چینی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور سستی پیداوار پر مشتمل پاکستانی جغرافیہ سے کامیابی کی مشترکہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ وہ منگل کو اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام جنوبی ایشیاءمیں سیکورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف توانائی کے منصوبوں سے بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی جو کہ صنعتی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔