اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاستی اداروں کی مکمل غیر جانبداری پر کوئی دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ورلڈ الیون سے میچ جیتنے کے مترادف ہے۔