وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کراچی دھماکے پر اظہار افسوس وتعزیت

182

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کراچی دھماکے پر افسوس اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں ہونے والادھماکہ افسوس ناک ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مرحومین کے لئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحت یاب کرے۔