- Advertisement -
کوئٹہ۔ 16 جولائی (اے پی پی):وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بر وقت کاروائی کر کے حملے کو نا کام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے شہید جوانوں کو خرج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
اپنے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کے بہادر جوانوں نے اپنی جان قربان کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
- Advertisement -
- Advertisement -