وزیر داخلہ نادرا کے آن لائن شکایات کے سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعہ کو نادرا کے آن لائن شکایات کے سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہو گی۔ شکایات اور فیڈ بیک کے نئے آن لائن سسٹم کے تحت کسی درخواست گزار کا درخواست کا نمبر سسٹم میں ڈالتے ہی ان تمام نادرا اہلکاروں کی فوری طور پر نشاندہی کر دے گا جنہوں …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعہ کو نادرا کے آن لائن شکایات کے سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہو گی۔ شکایات اور فیڈ بیک کے نئے آن لائن سسٹم کے تحت کسی درخواست گزار کا درخواست کا نمبر سسٹم میں ڈالتے ہی ان تمام نادرا اہلکاروں کی فوری طور پر نشاندہی کر دے گا جنہوں نے درخواست گزار کی درخواست وصول کی اور جن سے درخواست گزار کا رابطہ ہوا۔ اس طرح کسی شکایت کی صورت میں نہ صرف متعلقہ اہلکار کی فوری نشاندہی ہو گی بلکہ حقیقی اور جائز شکایت کی صورت میں وہ شکایت متعلقہ اہلکار کی کارکردگی رپورٹ میں درج ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کو ایک ایسا سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی تھی جس کی بدولت بدسلوکی کرنے والے نادرا اہلکاروں کی فوری نشاندہی ہو سکے۔

Leave a Reply