اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کراچی ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب لی۔
پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے جاں بحق خاتون کے لواحقین اور دیگر زخمی افراد سے اظہارہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کو بہتر بنانے کے حوالے سے وفاق مکمل سپورٹ فراہم کریگا۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سندھ رینجرز امن و امان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرے۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔