وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

135

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز انتہائی شجاعت اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں،سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کیا، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان شاء اللہ جلد ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔