اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ کے عزم اور لگن کو سراہا ہے۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کے بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سول انتظامیہ کی لگن اور عزم کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرض شناسی کے شاندار مظاہرہ پر اجتماعی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔