وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی سے ملاقات

486
حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی ،واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےسعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رو ڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے سےمتعلق پیشرفت کا جائزہ لیا اورمعاہدے کو حتمی شکل دے کر اسے مکمل طور پر فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی نائب وزیر داخلہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس پراجیکٹ کے تحت حجاج کو آسان اور بلا رکاوٹ امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس منصوبے کا جلد بڑے شہروں سے آغاز کیا جائے گا۔وزیر داخلہ کے استفسار پر سعودی سفیر کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔وزیر داخلہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔