اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لئے رینجرز کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی منظور ی دے دی ۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی طرف سے خط میں سیکورٹی کیلئےرینجرز تعینات کرنےکی درخواست کی گئی تھی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے درخواست قبول کرتے ہوئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ بیان کے مطابق 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں رینجرز سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔