وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا، چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب

97

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے حلیم عادل شیخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ ایک معزز رکن سندھ اسمبلی ہیں، ان کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے اور انہیں تمام ضروری طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔