وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاسیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پر اظہارافسوس

61

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےسیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کااظہار کیا۔پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نےا حادثے میں شہید ہونے والے میجرعرفان برچا اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔

وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب کی قربانی قبول فرمائے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری تمام دُعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔