وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اسلام آباد کے سیکٹر جی۔13 میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس

54

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کے سیکٹر جی۔13 میں پولیس پر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اورجاں بحق پولیس کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان کے ضیاع پرغم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کی جانوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن طبی سہولت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے گے، جلدحراست میں ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ پولیس پر فائرنگ شر پسندی ہے ملزمان کو قرار واقعی سزا دیں گے ۔ شیخ رشید احمد واقعے کی خود تحقیقات اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثر نے وقوعہ کا معائینہ کیا۔