وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ایف آئی اے ہیڈکواٹرز اسلام آباد کا دورہ

67

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایف آئی اے ہیڈکواٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکواٹرز آمد پر انہوں نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائےاور شہداء کے لئے دعا کی۔ وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر یہ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا ایف آئی اے کا پہلا دورہ ہے۔ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی۔سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی بریفنگ میں موجود تھے۔