وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ایف نائن پارک میں ڈرائیو وے سینیما کی افتتاحی تقریب سے خطاب

56

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پارکس کو بہتر بنایا جائے گا، تفریحی سہولیات بہتر بنا ئی جائینگی، سہولیات صرف بڑے لوگوں کیلئے نہیں ہونی چاہئیں، سمارٹ پولیسنگ کو بہتر بنایا جاۓ گا، ناکوں پر لوگوں کو خواہ مخواہ تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کردیا، جمعہ کو ایف نائن پارک میں ڈرائیو وے سینیما کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ پہلا ڈرائیو وے سینیما ہے اس سے لوگوں کو تفریحی سہولت میسر آئے گی،دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سمارٹ پولیسنگ، پٹرولنگ کے نظام کو بہتر بنایا جاۓ گا، ناکوں پر لوگوں کو بیجا تنگ کیا جاتا تھا اور اس عمل کا کچھ فایدہ نہیں ہوتا تھا، سیاحوں کو بھی اس سے سہولت میسر آۓ گی، صرف تین چیک پوسٹوں کی اجازت ہےوہ بھی ختم کردی جائینگی، اسلام آباد کے پارکس کو بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے کو ہدایات دیدی ہیں، منسٹر انکلیو میں بھی پارک بنایا جاۓ گا، سرکاری، عام غریب ملازمین کے بچوں کو بھی سہولیات ملنی چاہیئں، ڈرائیو وے سینیما کی فی گاڑی پارکنگ فیس بہت زیادہ تجویز کی گئی تھی، صرف پچاس روپے رکھی جاۓ، اس سے زیادہ نہیں تاکہ عام آدمی کو بھی یہ سہولیات ملیں، اسلام آباد انتظامیہ کی چھٹیاں بھی کم کریں گے تاکہ کام اور عوامی مسائل کے حل پر زیادہ توجہ ہو