وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی سہیل عبدالناصر کی وفات پر اظہار تعزیت

62

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئر صحافی سہیل عبدالناصر کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سہیل عبدالناصر ایک انتہائی محنتی، دیانتدار اور پیشہ ور صحافی تھے۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ صحافت میں سہیل عبدالناصر کا ایک نمایاں مقام تھا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو گا۔انہوں نے دعا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔