وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہارافسوس

67

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنی ہمشیرہ کی وفات کا غم برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے۔ شیخ رشید احمد نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔