اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےمعروف کالم نگاراجمل خان نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم اجمل خان نیازی کے درجات بلند فرمائے۔انہوں نے کہا کہ اجمل خان نیازی ایک دانشور اور تعلیم دوست انسان تھے۔ کالم نگاری میں اجمل خان نیازی کا انداز بے مثال تھا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔