اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔