وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

109

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنےڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی محسن پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلی ٰترین مقام عطا فرمائے۔

اتوار کو شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سوگواران اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔