وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر شیخ نیہان بن مبارک النیہان کا ٹیلی فون

111

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے بدھ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امارات کے سینئر وزیر شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے کہا کہ وزارت داخلہ کے منصب کیلۓ وزیراعظم کا ان پر اعتماد انکی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کے اظہار پر اماراتی وزیر کا شکریہ ادا کیا