وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضلع سبّی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی شدید مذمت

73

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ضلع سبّی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کےحملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق واقعہ میں شہید ہونے والے پانچ ایف سی اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ریاست پوری طاقت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نے ملکی سلامتی اور حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔