وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی

141
Mohsin Naqvi
Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔ 23 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کا معاملہ نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ آغا خرم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی اس معاملے کا قابل عمل حل نکالے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے جمعرات کو کمیٹی تشکیل دیدی یے۔ اس کمیٹی کے سربراہ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کمیٹی تمام مسلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے حوالے سے تجاویز پیش کرے۔ شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔ پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔