وزیر داخلہ محسن نقوی کا جنوبی وزیرستان میں 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

144
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سیکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔