وزیر داخلہ محسن نقوی کا خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

3
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب-خیبر پختونخوا سرحد کے قریب خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔