وزیر داخلہ محسن نقوی کا دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

138
Mohsin Naqvi
Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منڈی بہائو الدین کے قریب نور پور میراں کے مقام پر دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں اور 2 خواتین کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔