وزیر داخلہ محسن نقوی کا دریائے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس

3

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ المناک واقعہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کےلواحقین کےساتھ ہیں۔