وزیر داخلہ محسن نقوی کا مکران کوسٹل ہائی وے اور راولاکوٹ حادثات پر دکھ کا اظہار

114
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے راولاکوٹ کے قریب بس کے کھائی میں گرنے پر افسوس کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیر داخلہ نے دونوں حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حادثات میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے اور وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔