وزیر داخلہ محسن نقوی کی امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد

141
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز کو بلاک کرنے سمیت فیصلے کئے گئے

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےپوری قوم سمیت امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کےمطابق انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، رمضان کا مقدس مہینہ ہمیں تقوی، صبر اور برداشت سکھاتا ہے۔

آئیں رمضان میں صبر، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ غریبوں اور مستحقین کی مدد کریں اور عبادات کے ساتھ قومی یکجہتی، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنا ایک بہت بڑی عبادت ہے۔

ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں تاکہ رمضان کی برکتیں سمیٹی جا سکیں۔ روزہ انسانیت کی خدمت اور اللہ تعالٰی کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہی اللہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رمضان المبارک ہم سب کے لیے رحمت کا باعث بنے۔