وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی صدر کی حلف برداری کے بعد کیپٹل ون ایرینا کی خصوصی تقریب میں شرکت

115

واشنگٹن۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد کیپٹل ون ایرینا کی خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی۔

وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو خصوصی پروٹوکول میں کیپٹل ون ایرینا ہال میں لایا گیا۔ وہ پہلی نشست میں بیٹھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب سنا۔ وزیر داخلہ نے تقریب میں موجود امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس سے ملاقاتیں کیں۔