اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مردان کے علاقہ تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔