18.1 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںوزیر داخلہ محسن نقوی کی نوشکی حملے کی شدید مذمت

وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوشکی حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی حملے کی شدید مذمت اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ سے متاثرہ افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔اتوار کو نجی ٹی وی پر اپنے پیغام میں انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس حملے کو وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے، اپنے شہریوں کو اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں سے بچانے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کی تعریف کی جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانیں گنوائیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573230

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں