13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںوزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشت گردوں...

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنزپر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کرتے ہوئے سات خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سات خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سیکیورٹی فورسز نے ان کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم خوارجی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور بہادری پر فخر ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565179

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں