وزیر داخلہ محسن نقوی کی کرم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

118
Interior Minister Mohsin Naqvi
Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انمول قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی ناقابل فراموش اور انمول قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔