وزیر داخلہ نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے بعد اپنی پریس کانفرنس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا

وزیر داخلہ نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے بعد اپنی پریس کانفرنس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے بعد اپنی پریس کانفرنس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مجھے تنقید کرنے والوں کے مسئلہ کا پتہ ہے۔ جمعہ کو نادرا ہیڈکوارٹرز …

وزیر داخلہ نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے بعد اپنی پریس کانفرنس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے بعد اپنی پریس کانفرنس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مجھے تنقید کرنے والوں کے مسئلہ کا پتہ ہے۔ جمعہ کو نادرا ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ مخصوص لوگوں نے ہر حال میں تنقید ہی کرنا ہوتی ہے، امریکی ڈرون حملہ کے بعد پہلے یہ لوگ کہتے رہے کہ حکومت کا کوئی مو¿قف سامنے نہیں آ رہا، جب مو¿قف سامنے آیا اور میں نے بات کی تو اس پر تنقید کی گئی کہ میں نے بات کیوں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ”آٹا گوندھتے ہلتی کیوں ہے“ والا معاملہ ہے اس کے علاوہ میں اور کیا کہہ سکتا ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply