وزیر داخلہ نے علامہ راجہ ناصر عباس کی ہمشیرہ کی فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان علامہ راجہ ناصر عباس کی ہمشیرہ کی فاتحہ خوانی کےلئے شکریال راولپنڈی میں اسد نمبردار کے گھر آئے۔ وزیرِداخلہ نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبرجمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔