وزیر داخلہ نے یکم جولائی سے ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق شروع کرنے کی حتمی منظوری دےدی

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یکم جولائی سے ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق شروع کرنے کی حتمی منظوری دےدی ہے۔ اس ضمن میں جمعرات کو وزیر داخلہ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیئرمین نادرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ نادرا …

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یکم جولائی سے ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق شروع کرنے کی حتمی منظوری دےدی ہے۔ اس ضمن میں جمعرات کو وزیر داخلہ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیئرمین نادرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ نادرا نے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جہاں پر روزانہ 10 ہزار کالیں اور ایس ایم ایس گیٹ وے پر ایک لاکھ 50 ہزار ایس ایم ایس روزانہ لئے جائیں گے جہاں لوگ اجنبی افراد کو شناختی کارڈ جاری کئے جانے کے بارے میں رپورٹ کر سکیں گے۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ قومی شناختی کارڈ کی ازسرنو تصدیق کی مہم کیلئے ضروری انسانی وسائل کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔

Leave a Reply