اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جمعرات کو یہاں ملاقات جس میں پاک امریکہ تعلقات، سیکورٹی سمیت مختلف امور میں جاری دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے میڈیا پر آنے …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جمعرات کو یہاں ملاقات جس میں پاک امریکہ تعلقات، سیکورٹی سمیت مختلف امور میں جاری دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے میڈیا پر آنے والے بعض امریکی کانگریس اراکین اور چند امریکی اہلکاروں کے بیانات پر وزیر داخلہ کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام نے اس جنگ میں کتنی بھاری قیمت ادا کی ہے اس کا امریکی پارلیمنٹیرینز کو احساس ہے نہ ادراک جس پر ہمیں افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے پاکستان کے اندر امریکہ کے بارے میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں پر غیر ضروری نکتہ چینی اور الزام تراشی کی روش مشترکہ مفادات کے حصول کی راہ میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔








