وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اڑھائی کروڑ خاندانوں کے شناختی کارڈ زکی دوبارہ تصدیق کیلئے مجوزہ روڈ میپ کی ابتدائی رپورٹ کی منظوری دےدی، منظوری چیئرمین نادرا کی طرف سے وزیر داخلہ کو دی گئی بریفنگ کے بعد دی گئی، وزارت داخلہ کا بیان اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اڑھائی کروڑ خاندانوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اڑھائی کروڑ خاندانوں کے شناختی کارڈ زکی دوبارہ تصدیق کیلئے مجوزہ روڈ میپ کی ابتدائی رپورٹ کی منظوری دےدی، منظوری چیئرمین نادرا کی طرف سے وزیر داخلہ کو دی گئی بریفنگ کے بعد دی گئی، وزارت داخلہ کا بیان

مزید خبریں

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اڑھائی کروڑ خاندانوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کیلئے مجوزہ روڈ میپ کی ابتدائی رپورٹ کی منظوری دےدی۔ پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ منظوری چیئرمین نادرا کی طرف سے وزیر داخلہ کو دی گئی بریفنگ کے بعد دی گئی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے احکامات پر نادرا نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ہنگامی بنیادوں پر تصدیق شروع کی ہے۔ اس ضمن میں اختیار کی گئی کثیر الجہتی حکمت عملی میں ایمنسٹی سکیم، ہیلپ لائن کے ذریعے کمیونٹی کو انگیج کرنے، ایس ایم ایس سروس، ریوارڈ سسٹم، ڈیٹا کے ذریعے خاندان کا پتہ چلانے، فراڈ کی نشاندہی کیلئے درخواستوں اور شہریوں کی پرو فائلنگ شامل ہیں۔