وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے اور آئی سی ٹی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی شاندار کارکردگی پر انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں

126
APP99-22 ISLAMABAD: December 22 - Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan awarding cash rewards and certificates to outstanding officers of FIA and ICT Officers. APP

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے اور آئی سی ٹی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی شاندار کارکردگی پر انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر عثمان انور اور ایس پی انوسٹی گیشن آئی سی ٹی پولیس کیپٹن (ر) الیاس کو 2016ءکے بہترین افسران قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے جن افسروں نے ایوارڈز حاصل کئے ان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر عثمان انور، انسپکٹر ایف آئی اے سندھ زون عبدالرﺅف، ایس آئی ایف آئی اے بلوچستان رشید محمود، ایس آئی ایف آئی اے پنجاب زون محسن بٹ اور امیگریشن بی آئی اے کے ایف آئی اے کے پی کے زون واجد علی شاہ شامل ہیں۔ آئی سی ٹی پولیس کے افسران اور اہلکاروں میں ایس پی کیپٹن (ر) الیاس، ایس آئی عبدالرزاق، اے ایس آئی توصیف احمد، اے ایس آئی سلیم رضا، اے ایس آئی محمد اشرف اور کانسٹیبل یاسر محمود شامل ہیں۔ بہترین افسران کو 3 لاکھ روپے کا نقد انعام جبکہ دیگر بہترین افسران کو ایک لاکھ روپے کا انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ افسران سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ ایوارڈز درحقیقت عوام کی خدمت کیلئے ان سے ایک علامتی اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایوارڈز سے ان کی مزید حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ اپنے ساتھیوں کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ایسے اعزازات حاصل کرنے کیلئے ترغیب دینگے۔ قبل ازیں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے آئی سی ٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ کومبنگ آپریشنز میں زیادہ تعاون اور بہتری کو یقینی بنائیں۔