- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلہ میں پولیس سے جواب طلبی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور گداگر دیگر جرائم کے علاوہ دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحق لوگوں کو متعلقہ فلاحی اداروں اور این جی اوز کے حوالے کیا جائے جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اس سلسلے میں کوتاہی پر ضلعی پولیس کے سربراہ سے جواب طلبی ہوگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14104
- Advertisement -