وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کویت کے ساتھ پاکستان کا ویزہ استثنیٰ معاہدہ معطل کر دیا

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کویت کے ساتھ پاکستان کا ویزہ استثنیٰ معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی سرکاری حکام اور سفارتکاروں کو کویت کے اپنے سفر میں درپیش مشکلات کے تناظر میں اٹھایا گیا۔ ترجمان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کویت کے ساتھ پاکستان کا ویزہ استثنیٰ معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی سرکاری حکام اور سفارتکاروں کو کویت کے اپنے سفر میں درپیش مشکلات کے تناظر میں اٹھایا گیا۔ ترجمان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حوالہ سے کہا کہ کویت کے ساتھ معاہدہ کے باوجود بلیو اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی سرکاری حکام کو کویت کے سفر کیلئے ویزہ درکار تھا جو معاہدہ کی روح کے خلاف تھا۔ پاکستان اور کویت کے درمیان سفارتی، خصوصی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزہ استثنیٰ کا معاہدہ نومبر 2013ءمیں طے پایا تھا جبکہ اس معاہدہ کو اگست 2014ءمیں نافذ کیا گیا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس قسم کے ویزہ نظام اور معاہدوں کا مقصد سرکاری حکام اور سفارتکاروں کو سفر میں سہولت دینا ہوتا ہے تاہم ایسا کوئی معاہدہ قائم نہیں رہ سکتا جس کی دوطرفہ پاسداری اور باہمی طور پر مفید نہ ہو۔

مزید خبریں

Leave a Reply